28 جولائی، 2008، 11:36 PM

ہندوستان

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں پیر کی شام کنٹرول لائن کے قریب نوگام سیکٹر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں پیر کی شام کنٹرول لائن کے قریب نوگام سیکٹر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگيا ہے  فوجی جوان کا تعلق ہندوستان کی راجپوتانہ رائفلز سے بتایا جاتا ہے۔ سرینگر میں تعینات ہندوستان کے دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج کی طرف سے چار سالہ فائربندی معاہدے کی یہ سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان کے مطابق پیر کی شام ساڑھے تین بجےکپوارہ کے نوگام سیکٹر میں کنٹرول لائن کی دوسری جانب تعینات پاکستانی افواج نے ہلکے ہتھیاروں سے ایگل پوسٹ پر تعینات ایگل پوسٹ نامی راجپوتانہ رائفلز کی حفاظتی چوکی پر فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں سپاہی مہیش کمار ہلاک ہوگیا اور بعض دیگر زخمی ہوگئے۔

 

News ID 723916

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha